جہانیاں: ڈاکٹرز کی غفلت سے شہری جاں بحق‘ معاملے کو دبانے کا انکشاف

 جہانیاں: ڈاکٹرز کی غفلت سے شہری جاں بحق‘ معاملے کو دبانے کا انکشاف

  

 اڈاپل14 (نمائندہ پاکستان) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کے ڈاکٹرز و عملہ کی مبینہ غفلت لاپروائی کے باعث ہسپتال لایا گیا نواحی چک نمبر 113 دس آر کارہائشی (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

قمر الدین جاں بحق ہوگیا تھا، اس بابت ورثاء کے احتجاج پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں بابر سلیمان چیمہ کے موقع پر پہنچنے اور خبروں کی اشاعت پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے پروگرام ڈائریکٹر (DHDC) خانیوال ڈاکٹر ابرار اقبال، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہانیاں ڈاکٹر عمر غوری پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی، انکوائری کمیٹی نے متوفی کے ورثاء  علی رضا,محمد نعیم قمر,محمد نعمان ودیگر اور ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں کے ڈیوٹی ڈاکٹر محمد حمزہ، ڈاکٹر محمد یاسین، ڈسپنسر محمد علی کے الگ الگ بیانات قلمبند کئے گئے تھے مگر سات روز گزرنے کے باجود ڈیوٹی فرائض میں غفلت لاپروائی کا مظاہرہ کرنے والے سٹاف کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکی ورثاء  کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز اور ڈسپنر کو بچنے میں مصروف ہے متوقی کے ورثاء  فرحان ظفر محمد نعیم قمر علی رضا محمد نعمان قاسم ضیاء محمد عمر محمد نے احتجاج کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز وعملہ کے خلاف وزیر اعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیرِ صحت پنجاب سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کمشنر ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -