لاک ڈاؤن کا راستہ روکنے کیلئے شہری ایس او  پیز کی پابندی یقینی بنائیں‘ عمران پرویز دھول

  لاک ڈاؤن کا راستہ روکنے کیلئے شہری ایس او  پیز کی پابندی یقینی بنائیں‘ ...

  

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہرعمران پرویز دھول نے کہا(بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

کہ عوام لاک ڈاؤن کا راستہ روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر اور تحت کردہ ایس او پیز کی پابندی کویقینی بنائیں۔وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیاکہ ملک وقوم لاک  ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ ان حالات میں عوام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صورتحال کو سنجیدگی سے لیں کورونا کیسز میں اضافہ انتہائی تشویش ناک ہے صرف احتیاط ہی واحد راستہ ہے۔وہ یہاں مختلف وفودسے بات چیت کررہے تھے۔انہونے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے انڈسٹریز کے لیے توانائی پیکیج کو سراہا اورکہاکہ اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور قومی معیشت مضبوط ہوگی۔

عمران پرویز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -