عوامی مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش  کررہے ہیں‘ نذیر احمد خان بلوچ

   عوامی مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش  کررہے ہیں‘ نذیر احمد خان بلوچ

  

 گوگڑاں (نمایندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ایم پی اے پی پی 228 خان نذیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ ہم نے بلا تفریق عوام کی خدمت کو اپنا منشور (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)

بناتے ہوئے نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دیے ہیں اور دن رات دے رہے ہیں ایم پی اے نذیر احمد خان بلوچ نے کہا کہ ہمارا مشن نیک نیتی سے عوام کے مسائل حل کرانا ہے ہمارے گھرانے نے ہمیشہ سازشوں کا سامنا کیا ہم نے ہمیشہ امن وامان قائم کرتے ہوئے محبت کی سیاست کو فروغ دیا ایم پی اے نزیر احمد خان بلوچ نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کرکے ہمیں دلی سکون ملتا ہے ہم جھوٹ بول کر سیاست کو چمکانے والے نہیں ہم نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح  عوام سے سچی محبت کرتے ہوئے اپنے ووٹر کو دل سے عزت دی ہماری محبت شرافت کسی سے ڈھپی چھپی نہیں ہے جاگیرداروں نے  ہمیشہ  ہمیں غریب سے سچی محبت کرنے کی سزا دینے کیلئے ہمارے خلاف بہت زیادہ سازشیں کیں تاکہ غریب عوام کی بلا تفریق خدمت کا ددوازہ بند ہو جائے مگر ہمارے لودھراں کی عوام بہت زیادہ باشعور ہیں وہ خود اچھے  انسان کی پہنچان رکھنے کی بہترین سوچ کے مالک رکھتے ہیں ہم نے ہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین پر کوئی جھوٹہ بہتان الزامات عائد نہیں کیے کیوں کہ ہم سمجھتے ہیں جس کو  انتخابات میں عوام منتخب کرے اس کے بعد کوئی سیاسی میدان  میں بیان بازی نہیں ہونی چاہیئے ہمارے لئے سب سیاسی  و سماجی شخصیات قابل احترام ہیں  سیاست میں اخلاقیات کو قائم رہنا چاہئے۔

نذیر بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -