اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

     اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سانحہ بلدیہ کیس سمیت اہم ترین کیسز کی پیروی کرنے والے سینئر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر شیخ ساجد محبوب نے استعفیٰ دے دیا ہے۔پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو ارسال کیئے گئے استعفے میں شیخ ساجد محبوب نے لکھا کہ ذاتی وجوہات پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔شیخ ساجد محبوب نے 5 سال بطور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ہائی پروفائل کیسز میں سرکاری کی جانب سے پیروی کی۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے کے بعد شیخ ساجد محبوب کے لیے تھرٹ الرٹ جاری کیا گیا، جس میں انہیں نقل وحمل محدود رکھنے کا کہا گیا تھا۔شیخ ساجد محبوب کو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ ہونے کے بعد نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کو بری کر دیاگیا تھا 

مزید :

صفحہ اول -