امریکی صدارتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، جوبائیڈن کو برتری حاصل، ٹرمپ کا ماننے سے انکار 

      امریکی صدارتی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، جوبائیڈن کو برتری حاصل، ...

  

واشنگٹن(بیورورپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) امریکہ میں واشنگٹن سمیت  تمام امریکی  ریاستوں میں صدارتی الیکشن کیلئے ہونیوالی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں لی گنتی کا عمل جاری ہے۔ اب تک کے نتائج اور ایگزیٹ پولز میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔ جوبائیڈن 238 الیکٹورل ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ ٹرمپ 213 الیکٹورل ووٹ کیساتھ پیچھے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ یا جوبائیڈن کو صدارت سنبھالنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹس کی ضرورت ہے، فلوریڈا، ٹیکساس، اوہائیو اور اوکلاہوما میں ٹرمپ نے میدان مار لیا۔ واشنگٹن، نیویارک، ایری زونا میں جوبائیڈن کامیاب ہوئے، ان کو کیلی فورنیا سے 55 الیکٹورل ووٹ ملے۔ریاست وسکونسن میں جوبائیڈن کو برتری ملی ہے جہاں پہلے ٹرمپ کو برتری ملی تھی۔ دونوں امیدواروں کے درمیان جارجیا اور مشی گن میں کانٹے کا مقابلہ ہے، پنسلوینیا اور الاسکا میں ٹرمپ آگے ہیں۔ ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا پر امن انتقال اقتدار ہونے جا رہا ہے، میں جیت گیا تو امریکا کو سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونے دوں گا، اس بار امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے ہیں، ٹرمپ امریکا کو پیچھے لے کر گئے ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اپنی پوزیشن سے مطمئن ہیں، امید ہے صدارتی انتخابات جیت جائیں گے، پنسلوانیا سے بھی کامیاب ہوں گے۔  جوبائیڈن نے امریکی شہر ولمنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جیت کی راہ پر گامزن ہیں، تحمل رکھیں ہم جیت رہے ہیں، حامیوں کا شکرگذار ہوں، نتائج مکمل ہونے میں وقت لگے گا، ہر ووٹ کی گنتی تک مقابلہ ہے۔ دوسری طرف صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے فراڈ ہو رہا ہے، ان کے نزدیک تو وہ الیکشن جیت چکے ہیں، ری پبلکن امیدوار نے سپریم کورٹ جانے کی بھی دھمکی دے دی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی عوام کے ساتھ فراڈ ہمارے ملک کے لیے باعث شرمندگی ہے، صاف صاف بتاوں تو ہم یہ الیکشن کلین کر چکے ہیں، امریکی عوام کے ساتھ یہ بڑا فراڈ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم باقاعدہ ضابطہ اخلاق کے ساتھ اس انتخاب کی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے امریکی سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں، ہم چاہیں گے کہ صبح چار بجے والے ووٹ کو نتائج میں شامل نہ کیا جائے۔ یہ بڑے دکھ کا لمحہ ہے، میں یہ پھر بتاتا چلوں کہ ہم انتخابات پہلے ہی جیت چکے ہیں۔ جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور جنہوں نے ہماری مدد کی میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔دریں اثناجوبائیڈن کی صدارتی مہم کے منیجر نے امریکی صدر ٹرمپ کے سپریم کورٹ جانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ووٹوں گنتی سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ گئے تو ہماری لیگل ٹیم بھی تیار ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان  میں انہوں نے کہا   کہ  ٹرمپ کا ووٹوں کی گنتی روکنے کا بیان اشتعال انگیز اور انوکھا ہے۔منیجرجوبائیڈن مہم نے یہ بھی کہا کہ ڈیموکریٹس کی لیگل ٹیمیں ٹرمپ کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کریں گی۔دوسری جانب پنسلوانیا کے ڈیموکریٹ گورنر ٹام وولف نے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج آنے سے قبل اپنی جیت کا اعلان کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا اور اور اسے جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔گورنرپنسلوانیا نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پنسلوانیا میں ایک ملین سے زائد میل ان بیلٹس ووٹوں کی گنتی ہونا باقی ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’میرے نزدیک تو ہم الیکشن جیت چکے ہیں، مجھے ایک شاندار فتح حاصل ہوئی ہے۔‘ صدر ٹرمپ کی طرف سے کامیابی کے دعوے کے بعد  واشنگتن سمیت کئی ریاستون مینن صدر ترمپ کیکلاف احتجاج شروع ہو گیا واشنگٹن میں  وائٹ ہاوس کے سامنے ہنگامہ آرائی کا واقعہ سامنے آیا۔وائٹ ہاوس کے سامنے ٹرمپ کے مخالفین جمع ہو گئے اور بعض مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی بھی کی، ہنگامہ آرائی کرنے والے ماسک پہنے افراد کو پولیس کی جانب سے پکڑنے کی کوشش کی گئی۔وائٹ ہاوس کے سامنے مجمع میں موجود نوجوانوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو پولیس سے بچانے کی کوششیں بھی کی گئیں۔واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے سامنے مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کرنے پر مزید ہنگاموں کے خدشے کے پیش نظر امریکی دارالحکومت واشنگٹن، لاس اینجیلس، نیو یارک سمیت کئی شہروں میں دکانوں اور ریسٹورانٹس کو لکڑی کے تختوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

امریکی الیکشن

مزید :

صفحہ اول -