کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ، وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق، 1302 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ، وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق، 1302 نئے ...
کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر گئی ، وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق، 1302 نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے مزید 26 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 5 ہزار 535، سندھ میں ایک لاکھ 47 ہزار 787، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 22 بلوچستان میں 16 ہزار 26، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 320، اسلام آباد میں 20 ہزار 694 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 491 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 45 لاکھ 73 ہزار 768 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 376 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 16 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 893 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 385، سندھ میں 2 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 284، اسلام آباد میں 229، بلوچستان میں 152، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 104 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -