کراچی: شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور کرپشن کا سلسلہ جاری 

کراچی: شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور کرپشن کا سلسلہ جاری 

  

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور کرپشن کا سلسلہ جاری، گلشن ٹاؤن 2 کے پلاٹ نمبر 650 پی آئی کالونی گلشن ٹاؤن2 میں غیر قانونی تعمیرات ڈائریکٹر ایس بی سی اے گلشن 2 عمیر مقبول کی سرپرستی میں کی جارہی ہے، پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات کی شناخت سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ گراؤنڈ پلس 2 اور مستقبل میں 6 دکانیں اور تھرڈ فلور کی علامات نظر آرہی ہیں, زرائع پی آئی بی سوسائٹی آفس کے مطابق بلڈر نے پلاٹ  کا ایس بی سی اے کی جانب سے جاری کردہ نقشہ جمع کرائے بغیر غیر قانونی تعمیرات کررہا ہے زرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس پلاٹ کے نقشے کی ابھی تک منظوری نہیں ہوئی کیوں کہ کہ کمیٹی کی جانب سے اس پلاٹ پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، علاقہ مکینوں نے وزیر بلدیات۔ناصر حسین شاہ، ڈی جی ایس بی سی اے آشکار داور سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ پلاٹ پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے اسے منہدم کیا جائے

مزید :

صفحہ آخر -