سندھ یونیورسٹی میں جشن میلاد النبی ﷺکی تقریب کا انعقاد

  سندھ یونیورسٹی میں جشن میلاد النبی ﷺکی تقریب کا انعقاد

  

لاڑکانہ (پ ر)یونیورسٹی آف سندھ کیمپس لاڑکانہ میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شاہ کی صدارت میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد ابوپوٹو مہمان خصوصی تھے جبکہ رجسٹرار مورید حسین ابوپوٹو کے ہمراہ بڑی تعداد میں ایس یو سی ایل فیکلٹی، عملہ، طلباء اور والدین نے شرکت کی۔اس موقع پر طلباء دونوں جھانوں کے سردارحضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں کلام پڑھ کے شرکاء کے دلوں پہ لرزہ طاری کردیا۔ تقریب میں مضامین ٹیچر مس رضوانہ جھتیال، فیصل چانڈیو، مریم فاطمہ، عاطف سموں کی سربراھی میں ایس یو سی ایل سائنس لٹریچر اینڈ آرٹس سوسائٹی کے زیراہتمام انگلش ڈرامہ ڈاکٹر فوٹس کو بھی لانچ کیا گیا، جس میں حبیب اللہ جتوئی، سجاد بلوچ، فائزہ مگسی اور بہت سے دوسرے طلباء نے ڈرامے میں پرفارم کیا جو ریکارڈ کیا گیا ہے اور اسے آن لائن دستیاب کردیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -