سندھ کے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے لیے کمیٹی کا قیام

  سندھ کے محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے لیے کمیٹی کا قیام

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے محکمہ تعلیم میں 37 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتیوں پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ نے خالی پوسٹوں پر بھرتیوں کے لئے 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر 37 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔کئی سالوں سے اسکولوں میں اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی اسامیاں خالی ہیں۔ خالی پوسٹوں کی حتمی نشاندہی کے بعد اسامیوں کے اشہارات شائع کئے جائیں گے۔کمیٹی پٹیشنر کی محکمہ کے حوالے سے تفصیلات اور معلومات سنیں گے۔ کمیٹی کو پانچ روز میں رپورٹ تیار کر کے سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -