کراچی: شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

  کراچی: شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق لانڈھی کے علاقے قذافی ٹاؤن میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹے کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق شوہر نے اپنی 40 سالہ بیوی اور 18 سالہ بیٹے کو قتل کردیا، ملزم نے بیوی اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ رضوان، 40 سالہ فاطمہ بیوی اور 18 سالہ وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول وقاص کے دوست نے بتایاہے کہ فائرنگ وقاص کے والد نے کی اور جس وقت فائرنگ ہوئی اس وقت وہ دکان پر بیٹھا ہوا تھا۔دوست نے بتایاکہ وقاص کے والد نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں جب کہ ان کے گھر میں آئے دن جھگڑے ہوتے تھے۔ عینی شاہد کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون پہلی بیوی ہیں۔پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے ہیں۔ علاقہ پولیس عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کررہی ہے۔تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے، آلہ قتل برآمد کرلیا گیاہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق واردات کے وقت گھر میں تین بیٹیاں بھی موجود تھیں تاہم وہ محفوظ رہیں۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔ایس ایس پی کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص نے دوسری شادی کر رکھی تھی، اسی بات پر اہلیہ سے جھگڑا ہوا جس پر بیٹا سامنے آیا اور اس پر یہ واقعہ پیش آیا۔

مزید :

صفحہ آخر -