علما یونیورسٹی کی کمپیوٹنگ اینڈسافٹ وئیر انجینئرنگ پر کامیاب کانفرنس

  علما یونیورسٹی کی کمپیوٹنگ اینڈسافٹ وئیر انجینئرنگ پر کامیاب کانفرنس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)علما یونیورسٹی نے کمپیوٹنگ اینڈسافٹ وئیر انجینئرنگ کی کامیاب بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرکے علمی میدان  میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق علما یونیورسٹی کراچی نے  کے میرٹوروس  فیکلٹی آف کمپیوٹرسائنس اینڈ سافٹ وئیر انجینئرنگ نے ایک شاندار بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں دنیا بھر سے اسکالرز نے  کمپیوٹنگ اینڈسافٹ وئیر انجینئرنگ میں جدید تحقیق پر مشتمل مقالالے پیش کیے اور تازہ ترین رجحانات اور اثرات کے عنوانات کے ساتھ  عالمی علمی خزانے میں بیش بہا اضافہ کیا۔ تعلیمی ماہرین اور اسکالرز نے تحقیقی اور تخلیقی میدان میں علما یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ علما یونیورسٹی دور حاضرکے تقاضوں کے مطابق بین الاقوامی معیار کے تعلیم کیلئے کوشاں ہے۔  علما یونیورسٹی کے بین الاقوامی ورچول کانفرنس میں جن عالمی  اور ملکی علمی ماہرین نے مقالے پڑھے ان میں  پروفیسر ڈاکٹر اسداللہ شاہ(ملائیشیا)، میرٹوریس پروفیسر بھونی شنکر چوہدری، ممبر بی او جی، ایچ ای سی پاکستان، پروفیسر ڈاکٹر محمود شاہ (یوکے)، پروفیسر ڈاکٹر خلیل ڈین ایف ای ٹی یوایس، پروفیسر ڈاکٹر کلیم الدین قریشی (کویت)کامران تاج پٹھان چیئرپرسن سافٹ ویئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ یو او ایس، پروفیسر ڈاکٹر طارق رحیم سومرو ڈین کمپیوٹر سائنسز آئی او بی ایم کراچی، پروفیسر ڈاکٹر نعمان اسلام اقرا یونیورسٹی کراچی، ڈاکٹر عمر ایم المومانی وائس ڈین ڈبلیو آئس آورڈن، ڈاکٹر فرحت نورین میمن (کے ایس اے)، عارفہ بھٹو۔ آئی آئی سی ٹی، ڈاکٹر ارجمند بانو(کے ایس اے)، ڈاکٹر ذیشان بھٹی ڈائریکٹر او آر آئی سی یو او ایس، ڈاکٹر حرا نقوی آئی ایم سی ایس یو او ایس، ڈاکٹر ایاز ہاکرو(ناروے)، پروفیسر ڈاکٹر گوردھن داس (آسٹریلیا)، ڈاکٹر ڈاکٹر عطیہ بانو میمن یو او ایس، ڈاکٹر پنال خان زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام، محترمہ حرا حسین(یو ایس اے)اور محترمہ نیلما بھٹی فل برائٹ اسکالر(یو ایس اے)شامل تھے۔اس کے علاوہ علما یونیورسٹی منیجمنٹ نے اس عزم کا اظہار کہ یونیورسٹی اس طرح علم کی خدمت جاری رکھے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -