تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی،2افراد جاں بحق

تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی،2افراد جاں بحق

  

اوکاڑہ،دیپالپور (نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) اوکاڑہ تیز رفتار کاربے قابوہوکر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی 2افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ چک165مراد تحصیل حاصل پور کے رہائشی 32 سالہ ارسلان اور30سالہ شہزاد اپنے ساتھیوں علی اور وقار کے ہمراہ کارپر پاکپتن روڈ پر جارہے تھے  اڈا سکھ پور کے نزدیک تیزرفتاری کے باعث کار  ٹریکٹرٹرالی سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ارسلان اورشہزاد جاں بحق ہوگئے،جبکہ علی اوروقار شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ٹریفک حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -