ٹوبہ، ضلعی صدر کسان بورڈ عبد الحق بھٹی اور جماعت اسلامی کے رہنما سرور بھٹی اغواء

ٹوبہ، ضلعی صدر کسان بورڈ عبد الحق بھٹی اور جماعت اسلامی کے رہنما سرور بھٹی ...

  

 ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ خصوصی)ضلعی صدر کسان بورڈ عبدالحق بھٹی اور جماعت اسلامی کے رہنما سرور بھٹی کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر میاں عارف محمود نے بتایا کہ پولیس وردی میں ملبوس 5افرادنے ضلعی صدرکسان بورڈٹوبہ ٹیک سنگھ عبدالحق بھٹی کوچک نمبر317 گ ب میں ان کے گھر سے اغواکرکے لے گئے ہیں،اسی طرح چک نمبر 305گ ب سے سرور بھٹی کو بھی اغواء کیا گیا ہے،اس سلسلہ میں جماعت اسلامی ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ہنگامی اجلاس میا ں عارف محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کیپٹن(ر) ڈاکٹر زاہد ستار، میاں ارشد جاوید ایڈووکیٹ اور عہدیداروں و کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیس وردی میں ملبوس پانچ افراد عبدالحق بھٹی کو گھر سے اغواکرکے لے گئے، جبکہ تھانہ صدرچٹیانہ ودیگرحساس اداروں کے اہلکاروں سے رابطہ کیاگیا لیکن ہر ایک نے گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا،میا ں عارف محمود،ڈاکٹر زاہد ستار،میاں ارشد جاوید ایڈووکیٹ و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او رانا عمر فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ کسان بورڈ کے ضلعی صدر عبد الحق بھٹی اور جماعت اسلامی کے رہنما سرور بھٹی کو فوری بازیاب کروایا جائے، اگر عبدالحق بھٹی اور سرور بھٹی کو بازیاب نہ کرواگیاتو پھرحالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پرہوگی۔

اغواء

مزید :

صفحہ آخر -