ترقی کیلئے ضروری ہے مخالفین کو دشمن سمجھنا چھوڑ دیں ، ووٹ دینے یا نہ دینے والوں کیلئے سخت محنت کروں گا،جوبائیڈن 

ترقی کیلئے ضروری ہے مخالفین کو دشمن سمجھنا چھوڑ دیں ، ووٹ دینے یا نہ دینے ...
ترقی کیلئے ضروری ہے مخالفین کو دشمن سمجھنا چھوڑ دیں ، ووٹ دینے یا نہ دینے والوں کیلئے سخت محنت کروں گا،جوبائیڈن 

  

نیویارک (ڈیلی پاکستا ن آن لائن)ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہاہے کہ ترقی کیلئے ضروری ہے مخالفین کو دشمن سمجھنا چھوڑ دیں ، ووٹ دینے یا نہ دینے والوں کیلئے یکساں انداز میں سخت محنت کروں گا۔

جوبائیڈن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کے باوجود امریکی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ پڑے،واضح ہو گیا ہم جیت جائیں گے، تمام اشارے ڈیموکریٹس کے پاپولر ووٹوں میں اضافے کی طرف ہیں ،ان کا کہناتھا کہ طاقت چھینی یا مسلط نہیں کی جا سکتی ، میری جیت امریکی عوام کی جیت ہ وگی ووٹوں کی گنتی کے اختتام تک فتح کااعلان نہیں کروں گا۔

ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار نے کہاکہ یقین ہے کہ جب گنتی مکمل ہو گی،ہم ہی فاتح قرار پائیں گے ،مہم ڈیموکریٹس کے طور پر چلائی ، حکومت”امریکی“ صدر کے طور پر کروں گا،جوبائیڈن نے کہاکہ ترقی کیلئے ضروری ہے مخالفین کو دشمن سمجھنا چھوڑ دیں ، ووٹ دینے یا نہ دینے والوں کیلئے یکساں انداز میں سخت محنت کروں گا۔

مزید :

بین الاقوامی -