ملکی پیداور لوٹنے والوں کو وزارتیں، کسانوں پر بہیمانہ تشدد شرمناک: مریم نواز

ملکی پیداور لوٹنے والوں کو وزارتیں، کسانوں پر بہیمانہ تشدد شرمناک: مریم نواز

  

 لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کسانوں پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں،جن کی پیداوار کو ذخیرہ کرکے گندم اور چینی سکینڈل میں اپنے اے ٹی ایم مشینوں کو نوازا گیا، ملکی پیداوار کیلئے پسینہ بہانے والوں کا خون بہایا گیا، جبکہ ملکی پیداوار لوٹنے والوں کو وزارتوں سے نوازا گیا۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ میرے دیس کی مٹی میں جو زرخیزی ہے، وہ ہمارے ان دہقانوں اور کسان بھائیوں کے خون پسینے کی بدولت ہے۔ یہی محنت کش ہیں جن کی وجہ سے پوری قوم کو خوراک مہیا ہوتی ہے اور جب وہ اپنی محنت کا صلہ مانگیں تو ان پر یہ بہیمانہ تشدد بہت شرمناک ہے۔ ظلم کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج ان کسانوں پر لاٹھیاں برسائی جا رہی ہیں۔ جن کی پیداوار کو ذخیرہ کرکے گندم اور چینی سکینڈل میں اپنے اے ٹی ایم مشینوں کو نوازا گیا۔ ملکی پیداوار کیلئے پسینہ بہانے والوں کا خون بہایا گیاجبکہ ملکی پیداوار لوٹنے والوں کو وزارتوں سے نوازا گیا۔ 

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -