اوکاڑ ہ میں پولیس مقابلہ، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کارکن مارا گیا

اوکاڑ ہ میں پولیس مقابلہ، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کارکن مارا گیا

  

 اوکاڑہ (نامہ نگار)اوکاڑہ پولیس اورڈاکوؤں کے مابین مقابلہ ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک ہوگیا،ہلاک ہونے والاڈاکو پولیس کو40سے زائد نوعیت کے مقدمات میں مختلف اضلاع کی پولیس کومطلوب تھا، ہلاک ہونے والا چند روز قبل ایک بنک ملازم کے قتل میں بھی ملوث تھا،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم کواطلاع ملی کہ کھرل کلاں کے قریب چند ڈاکو ناکہ لگاکر راہگیروں کولوٹ رہے ہیں ملزمان نے سہتی قبرستان کے قریب محمد اسلم سے موٹر سائیکل اورنقدی وغیرہ چھین لی اورراجووال کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ان کاتعاقب کیا توملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کی آواز یں سن کر گردونواح کی آبادیوں سے لوگ نکل کر پولیس کی مدد کرتے ہوئے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کردی مگر تھوڑی دیر بعد فائرنگ کاسلسلہ رک گیا، تودیکھاکہ  ڈاکوباورعرف باوری کمیانہ فصلوں میں ہلاک ہوا پڑا تھا جس کے نزدیک ناجائز اسلحہ ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل پڑا ہواتھا جب کہ اس کے دوسرے ساتھی رات کی تاریکی کااور فصلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرا رہونے میں کامیاب ہوگئے،بتایا گیاہے کہ مقامی لوگوں نے چندروز قبل پاکستانی پل پر ایک بنک ملازم کوقتل کردینے والے ہلاک ڈاکو کوشناخت کرلیا۔پولیس نے مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں بتایا گیاہے کہ ہلاک ہونے والا ڈاکو ایک خطر ناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کارکن تھا پولیس نے وقوعہ کامقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈاکو ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -