نیپال سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں، عارف علوی 

 نیپال سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں، عارف علوی 

  

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نیپال میں تعینات پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان باہمی مفادکے تمام شعبوں میں نیپال کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت اور تقویت دینے کا خواہاں ہے۔پاکستان اور نیپال کے معاشی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات میں مزید بہتری کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان اور نیپال کے مابین زراعت، دواسازی، آئی ٹی، ٹیکسٹائل اور سرجیکل آلات جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔صدر عارف علوی نے کہاکہ امید ہے نئے سفیر دونوں ممالک کے مابین معاشی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے فعال کردار ادا کریں گے۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ نامزد سفیر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھارت کو بے نقاب کرنے کے لئے کوشش کریں اور بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں۔

عارف علوی 

مزید :

صفحہ آخر -