سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز احمد جکھرانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز احمد جکھرانی کا نام ای سی ایل ...
سندھ ہائیکورٹ کا صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز احمد جکھرانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز احمد جکھرانی کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے اعجاز جکھرانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز احمد جکھرانی کی نام ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ اعجاز احمد جکھرانی کا نام سیاسی انتقام اور بدنیتی کی بنا پر ای سی ایل میں شامل کیاگیا،کیسز کی انکوائری پر نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جا سکتا،عدالت سے استدعا ہے کہ ای سی ایل سے نام کرنے کاحکم دیا جائے ۔سندھ ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز احمد جکھرانی کانام ای سی ایل سے نام خارج کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -