جعلی بینک اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کیس، نیب نے ملزم کی درخواست ضمانت کی کارروائی پر اعتراض اٹھا دیا

جعلی بینک اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کیس، نیب نے ملزم کی درخواست ضمانت کی ...
جعلی بینک اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کیس، نیب نے ملزم کی درخواست ضمانت کی کارروائی پر اعتراض اٹھا دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کے ملزم عمیر کی درخواست کی کارروائی پر اعتراض اٹھادیا،عدالت نے درخواست ضمانت پر 3 رکنی بنچ بنانے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کے ملزم عمیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،نیب نے ملزم عمیر کی درخواست ضمانت کی کارروائی پر اعتراض اٹھادیا،وکیل نیب حیدر علی نے کہاکہ درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے بنچ مکمل نہیں ،درخواست ضمانت کو 2 نہیں ،3 رکنی بنچ کوسننا چاہئے ،عدالت نے درخواست ضمانت پر 3 رکنی بنچ بنانے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -