وزیراعظم کا اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ آج ،ق لیگ کا شرکت نہ کرنے کافیصلہ 

وزیراعظم کا اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ آج ،ق لیگ کا شرکت نہ کرنے کافیصلہ 
وزیراعظم کا اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ آج ،ق لیگ کا شرکت نہ کرنے کافیصلہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج اتحادیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے،مسلم لیگ ق نے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیرچیمہ شرکت نہیں کریں گے ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں آج ظہرانہ دیا جائے گا،ظہرانے میں وفاقی وزرااور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی،ظہرانے کا اہتمام وزیراعظم ہاو¿س میں دوپہر ایک بجے کیا گیا ہے،وزیراعظم اہم قومی امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانات اور پی ڈی ایم کے جلسوں پربات ہوگی،ظہرانے کی تقریب میں اتحادیوں کے تحفظات بھی سنیں جائیں گے۔

وزیراعظم کے ظہرانے میں اتحادی جماعتوں کے کئی ارکان پارلیمنٹ بھی مدعوہیں،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کاوفد ظہرانے میں شریک ہوگا ،ایم کیوایم کے ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی، امین الحق اورکشور زہرہ شریک ہوں گے،جی ڈی اے کا وفد ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سرپرستی میں ظہرانے میں شریک ہوگا،بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد بھی ظہرانے میں شریک ہوگا،مسلم لیگ ق کو بھی ظہرانے میں مدعو کیا گیا ہے،مگر مسلم لیگ ق نے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے،چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیرچیمہ شرکت نہیں کریں گے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی ظہرانے میں شریک ہوں گے،ظہرانے میں اعلیٰ حکومتی و اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -