لاہور،نیب کا مختلف کیسز میں ضبط شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نیلام کرنے کا فیصلہ

لاہور،نیب کا مختلف کیسز میں ضبط شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نیلام کرنے کا ...
لاہور،نیب کا مختلف کیسز میں ضبط شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نیلام کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب) نے مختلف کیسز میں ضبط شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے نیب لاہور نے 12گاڑیوں اور ایک موٹرسائیکلز  کی نیلامی کےلئے اشتہار جاری کردیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گاڑیوں کی نیلامی 18نومبر کو نیب لاہور آفس میں ہوگی،اشتہار میں کہاگیاہے کہ گاڑی کی بولی میں شرکت کرنے والے افراد کو 50ہزار زر ضمانت جمع کرانا ہوگی ،موٹر سائیکل کی بولی میں شرکت کرنے والے افراد کو 10ہزار زر ضمانت جمع کرانا ہوگی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -