عبدالقادر بلوچ کوئٹہ پہنچ گئے ، ن لیگ میں واپسی کا امکان ہے؟ خود ہی کھل کر بول پڑے

عبدالقادر بلوچ کوئٹہ پہنچ گئے ، ن لیگ میں واپسی کا امکان ہے؟ خود ہی کھل کر بول ...
عبدالقادر بلوچ کوئٹہ پہنچ گئے ، ن لیگ میں واپسی کا امکان ہے؟ خود ہی کھل کر بول پڑے

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ  گزشتہ روز کوئٹہ پہنچ گئے اور   جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 7 نومبر کو ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں پارٹی عہدیداروں، ہم خیال ساتھیوں، کارکنوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر غور و غوض کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں پارٹی سے تحریری طور پر نہیں بلکہ زبانی استعفیٰ دیا ہے، لیکن اب مسلم لیگ ن میں واپسی کا امکان نہیں ہے، نہ مجھے واپس جانے کی خواہش ہے اور نہ انہیں میری ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ نواب ثناء اللہ زہری مسلم لیگ ن چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کے بارے میں خود بہتر بتا سکتے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی ہیں، ان کے لیے پارٹی چھوڑنا اتنا آسان نہیں ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکٹر نے 7 نومبر کو پارٹی کے اجلا س کو غیر ائینی قرار دے دیا ہے۔

مزید :

سیاست -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -