حسن علی ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے، مداحوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی

حسن علی ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے، مداحوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ ...
حسن علی ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے، مداحوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کمر کی تکلیف کے باعث 15 ماہ کرکٹ سے دور رہنے کے بعد میدان میں واپس آئے مگر ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حسن علی کو کمر کی تکلیف کے سبب 15 ماہ تک کرکٹ سے دور رہنا پڑا تھا اور اب حسن علی گرون انجری کا شکار ہوگئے ہیں، وہ قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راو¿نڈ میں میں نادرن پنجاب کے خلاف سینٹرل پنجاب کی جانب سے باﺅلنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔

حریف ٹیم کی پہلی اننگ میں بیٹنگ کے دوران اپنے چھٹے اوور کی دوسری گیند کرانے کے بعد وہ مزید باﺅلنگ جاری نہ رکھ سکے اور واپس ڈریسنگ روم لوٹنا پڑا، ان کی جگہ احمد صافی عبداللہ نے اوور مکمل کرایا، دوسری اننگ میں بھی حسن علی خود کو باﺅلنگ کیلئے تیار نہیں کرپائے اور امکان ہے کہ آرام کی غرض سے وہ جمعہ سے شروع ہونے والے تیسرے راو¿نڈ میں بلوچستان کے خلاف ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

قبل ازیں انہوں نے انجری سے مکمل طور پر نجات حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اپنے اوپر بھرپور اعتماد ہے اور ایک مرتبہ پھر پاکستان کیلئے میری خدمات حاضر ہیں، گزشتہ 15 ماہ کا دورانیہ میرے لئے بہت مشکلات کا سبب بنا، انجری سے نجات حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کرنا پڑی،بار بار انجری کی وجہ سے مسائل مزید بڑھ گئے۔

مزید :

کھیل -