روسی صدرکی وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

روسی صدرکی وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت ...
روسی صدرکی وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی صدرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دےدی، وزیراعظم سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوزکے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس10نومبرکوروس میں ہو گا، روسی صدرپیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس اجلاس کی میزبانی اور پاکستان،چین سمیت رکن ممالک شرکت کریں گے، چینی صدرشی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان سربراہ اجلاس میں بذریعہ ویڈیولنک خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کی دوسری لہرکے باعث اجلاس ورچوئل انداز میں منعقد ہوگا، کورونا، افغان مسئلے سمیت اہم تنازعات اور دہشتگردی اجلاس کے اہم موضوعات ہوں گے جبکہ انسانی و منشیات سمگلنگ،منظم وسائبرجرائم پربھی گفتگوہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 مبصرممالک افغانستان،بیلاروس،ایران،منگولیا بھی شرکت کریں گے جبکہ تنظیم کے مذاکراتی شراکت دارممالک آرمینیا،آذربائیجان ، کمبوڈیا،نیپال،سری لنکا،ترکی کی بھی شرکت متوقع ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -