رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا ، وزارت خزانہ 

رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا ، وزارت خزانہ 
رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا ، وزارت خزانہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ کی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی مالیاتی رپورٹ جاری کردی گئی ،رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔

مالیاتی رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 1.1فیصد رہا،رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران حکومتی آمدن 1478 ارب روپے رہی،جولائی سے ستمبرتک حکومتی اخراجات ایک ہزار 963 ارب رہے،رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر 215 ارب روپے خرچ ہوئے،3ماہ میں 484 ارب روپے کاقرضہ لیاگیا،بیرونی ذرائع سے 161 ارب،مقامی ذرائع سے 322 ارب کا قرضہ لیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاق نے 1010 ارب،صوبوں نے 111 ارب ٹیکس جمع کیا،نان ٹیکس ریونیو 356 ارب رہا،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 742 ارب خرچ ہوئے ،تین ماہ میں دفاع پر 224 ارب روپے کے اخراجات آئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -بزنس -