اس مرتبہ الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان بھی بول پڑے

اس مرتبہ الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا: چیف الیکشن کمشنر گلگت ...
اس مرتبہ الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان بھی بول پڑے

  

گلگت (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے  کہ اس مرتبہ کے الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت کا الیکشن صاف شفاف اور آزادانہ ہوگا، دھاندلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، 2020 میں ووٹرز کی تعداد میں ایک لاکھ سے زائد کا فرق آیا ہے۔جیونیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ  اس مرتبہ کے الیکشن میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا، پولیس، رینجرز، ایف سی کے اہل کار سیکیورٹی دیں گے۔

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -