قائداعظم ٹرافی میں بلوچستان ٹیم اپنے کپتان یاسر شاہ کی خدمات سے محروم ہو گئی مگر کیوں؟ وجہ بھی سامنے آ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں بلوچستان ٹیم اپنے کپتان یاسر شاہ کی خدمات سے محروم ہو گئی ہے جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز سے قبل آرام کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان فارم لیگ سپنر نے ٹیم مینجمنٹ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 5 کے پلے آف میچز سے قبل آرام کرنا چاہتا ہوں جس پر ان کی رخصت کی درخواست منظور کرلی گئی ہے، قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ اچھی فارم میں تھے اور انہوں نے اپنے دونوں میچز میں 8،8 شکار کئے۔
ذرائع کے مطابق یاسر شاہ کی دستبرداری اور بسم اللہ خان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے بلوچستان کی کمان عمران فرحت کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ کراچی میں جاری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں بلوچستان نے یاسر شاہ کی قیادت میں 2 میچز کھیلے، پہلے میچ میں خیبرپختونخوا کے خلاف 186 رنز سے فتح پائی اور دوسرے میچ میں سدرن پنجاب کے ہاتھوں 4 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔