سپریم کورٹ کا میڈیکل کالجز کے غیرملکی طلبہ کو داخلے کے وقت طے شدہ فیسیں جمع کرانے کاحکم 

سپریم کورٹ کا میڈیکل کالجز کے غیرملکی طلبہ کو داخلے کے وقت طے شدہ فیسیں جمع ...
سپریم کورٹ کا میڈیکل کالجز کے غیرملکی طلبہ کو داخلے کے وقت طے شدہ فیسیں جمع کرانے کاحکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز میں غیرملکی طلبہ کی فیسوں سے متعلق کیس میں درخواست گزار طلبہ کو داخلے کے وقت طے شدہ فیسیں جمع کرانے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ فیسیں جمع نہ کرانے والے طلبہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں میڈیکل کالجز میں غیرملکی طلبہ کی فیسوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ پہلے طلبہ کو سیلف فنانس پر داخلے ملتے تھے،2015 کے بعد میرٹ پر داخلے کی پالیسی اپنائی گئی ،نئی پالیسی کے بعد درخواست گزار طلبہ نے فیسوں کوعدالتوں میں چیلنج کیا،طلبہ نے صرف بیان حلفی دیئے مکمل فیس جمع نہیں کرائی ۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ تعلیم مکمل کرلی لیکن فیسیں کیوں جمع نہیں کرائیں؟،وکیل طلبہ نے کہاکہ فارن سٹوڈنٹس کو ڈالرز میں فیسیں جمع کرانے کاکہاجاتا ہے،اس وقت اور موجودہ ڈالر ایکس چینج ریٹ میں بہت زیادہ فرق ہے ،وکیل پنجاب حکومت نے کہاکہ ایچ ای سی میڈیکل کالجز کو طلبا کاکوئی ریکارڈ فراہم نہیں کرتا،جسٹس عمر عطابندیال نے کہاکہ ہرطرف صرف ڈرامہ ہی ڈرامہ ہے ،پہلے آپ سہولت دیتے ہیں اور بعد میں کلیم مانگتے ہیں ۔
سپریم کورٹ نے درخواست گزار طلبہ کو داخلے کے وقت طے شدہ فیسیں جمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ فیسیں جمع نہ کرانے والے طلبہ کےخلاف کارروائی ہو گی، عدالت نے پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز کے متاثرہ طلبہ کی تفصیلات بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی ۔