صحافی فخر درانی کو ہراساں کئے جانے کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت سمیت فریقین سے دوبارہ جواب طلب

صحافی فخر درانی کو ہراساں کئے جانے کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت سمیت فریقین سے ...
صحافی فخر درانی کو ہراساں کئے جانے کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت سمیت فریقین سے دوبارہ جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے صحافی فخر درانی کو ہراساں کیے جانے کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت سمیت فریقین سے دوبارہ جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافی فخر درانی کو ہراساں کیے جانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ صحافی کا تو کام ہی چیزوں کو سامنے لانا ہے، کیوں صحافی کو خوف ہو یا اس طرح کا تاثر پایا جائے کہ انکو ڈرایا جاتا ہے،ایسی درخواستیں کیوں آ رہی ہیں انکو نہیں آنا چاہیے۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ مبینہ طور پر پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کا غلط استعمال ہو رہا ہے،تاریخ اور الزام کے بغیر نوٹسز جاری ہو رہے ہیں، فریقین کو کہیں کہ جواب تو داخل کر دیں، یہ بہت بڑا مسئلہ ہے کیوں کوئی صحافی خوف محسوس کرے،عدالت نے فخر درانی کو ہراساں کرنے سے روکنے کے حکم میں 26 نومبر تک توسیع کر دی اوروفاقی حکومت سمیت فریقین سے دوبارہ جواب طلب کر لیا۔