پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی تین ماہ بعد ہی زہر خورانی سے قتل لیکن مرنے سے پہلے ویڈیو بیان میں کیا بتایا تھا؟ پریشان کن خبرآگئی
میرپور خاص(ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے سندھڑی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو زہر دیکر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معائنےمیں ڈاکٹرز کو لڑکی کو زبردستی زہر پلانے کے شواہد ملے ہیں جبکہ زہر کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے ہیں،لڑکی نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی تاہم یکم نومبر کو اس کی لاش پراسرار حالات میں اسپتال لائی گئی تھی۔
ویڈیو بیان میں لڑکی نے رضامندی سے شادی کا اعتراف کیا تھا اور بتایا تھا کہ وڈیروں نے فیصلے کیلئے بلایا ہے، اگر اُسے یا اس کے شوہر کو کچھ ہوگیا تو زمیندار قتل کے ذمے دار ہوں گے۔بعدازاں لڑکی کی لاش ملی جس پر پولیس نے لڑکی کے بھائی سمیت تین رشتے داروں کو گرفتار کرلیا تاہم مرکزی ملزم کریم بخش فرار ہے۔