منی لانڈرنگ ریفرنس،نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارآویزاں

منی لانڈرنگ ریفرنس،نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارآویزاں
منی لانڈرنگ ریفرنس،نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارآویزاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہبازشریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارآویزاں کردیئے گئے۔
واضح رہے کہ ایڈمن جج احتساب عدالت نے اشتہاری کی کارروائی کاحکم دیاتھا،عدم پیشی کی بنا پر نصرت شہباز کے خلاف کاررروائی کاحکم دیاگیا،نوٹس کے مطابق ناقابل ضمانت وارنٹ کے باوجود نصرت شہبازگرفتار نہیں ہوئیں ،نصرت شہبازشریف کی منقولہ او غیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔