واپڈا کی پن بجلی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

واپڈا کی پن بجلی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست
واپڈا کی پن بجلی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)واپڈا نے پن بجلی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی،نیپرا12 نومبر کو واپڈا کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق واپڈا نے پن بجلی کے ٹیرف میں 35 فیصد اضافہ مانگ لیا،نیپراکو پن بجلی ٹیرف میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دیدی،واپڈانے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے 220 ارب روپے کاریونیو درکار ہے،ریونیو کے حصول کیلئے ٹیرف میں اضافہ کیا جائے،۔
نیپرا نے کہاہے کہ واپڈا کی درخواست پر سماعت12 نومبر کو ہوگی ،اس وقت پن بجلی کا ٹیرف5 روپے 67 پیسے فی یونٹ ہے،درخواست منظور ہوگئی توپن بجلی کا ٹیرف 7 روپے 67 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔