امریکی انتخابات میں ایک ماہ قبل مرجانے والا امیدوار بھی کامیاب

امریکی انتخابات میں ایک ماہ قبل مرجانے والا امیدوار بھی کامیاب
امریکی انتخابات میں ایک ماہ قبل مرجانے والا امیدوار بھی کامیاب

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں 3 نومبر کو جہاں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کیے گئے، وہیں اسی دن امریکیوں نے سینیٹ، کانگریس اور ایوان زیریں کے نئے ارکان کے لیے بھی ووٹ ڈالے، اس سال امریکا میں ایوان زیریں کے انتخابات میں ایک ایسا امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے جو ایک ماہ قبل کورونا کے باعث چل بسا تھا۔

سی این این کے مطابق جنوبی ڈکوتا کے ضلع 8 کی نشست سے ایوان زیریں کا انتخاب لڑنے والا ایک ایسا امیدوار حیران کن طور پر کامیاب ہوگیا، جو اب اس دنیا میں نہیں رہا۔جنوبی ڈکوتا کے ضلع 8 سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کا امیدوار 55 سالہ ڈیوڈ انڈاہل دیگر تینوں امیدواروں کو شکست دے کر کامیاب ہوگیا۔

 ایوان زیریں کے جاری کردہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیوڈ انڈاہل نے مجموعی طور پر 35 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور کورونا کے باعث انہیں ڈاک کے ذریعے انتخابات سے قبل ہی زیادہ ووٹ ملے تھے۔اپنی موت کے بعد کامیاب ہونے والے امیدوار کو کورونا کے باوجود انتخابی مہم میں متحرک دیکھا گیا تھا، تاہم گزشتہ ماہ وہ کورونا کا شکار ہوگئے تھے اور ان کی موت 5 اکتوبر کو ہوگئی تھی۔ڈیوڈ اینڈہال کے مرنے کے بعد ان کی کامیابی نے لوگوں کو حیران کردیا اور ساتھ ہی کئی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ ایک اچھے انسان کو ووٹرز نے منتخب کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -