"جو پارٹی چھوڑ جائیں، اور بھروسہ توڑ دیں ان کا گھیراؤ کیا جائے" مریم نواز کی ہدایت لیکن دراصل گلگت بلتستان میں ن لیگ کے کتنے لوگ جاچکے؟ تہلکہ خیز انکشاف

گلگت (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی چھوڑ جائیں، دباؤ میں آجائیں اور بھروسہ توڑ دیں ان کا گھیراؤ کیا جائے، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے 16 میں 8-9 امیدواروں کو توڑا جاچکا ہے۔
ڈا ن نیوز کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے گمبہ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست بدل گئی ہے جو افراد مشکل حالات میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں، اپنی وفاداری کو بیچیں نہیں ووٹ کا حق صرف ان کا ہے، مسلم لیگ (ن) کے گلگت بلتستان میں 16امیدوار تھے جن میں سے 8-9 کو انہوں نے توڑ لیا ہے لیکن جو تھوڑا دباؤ برداشت نہ کرسکے، اپنے حق کے لیے کھڑا نہ ہوسکے وہ عوام کے حق کے لیے کھڑا نہیں ہوسکتا۔
پارٹی کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام سے وعدہ لیا کہ پارٹیاں چھوڑنے والے لوٹوں کو ووٹ نہیں دیں گے، جو ذرا سے دباؤ کا سامنا نہ کرسکے اور پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دے وہ ووٹ کا حق دار نہیں ہے،جعلی وزیراعظم نے چند روز قبل آ کر گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کیا، انتخابات سے قبل اس قسم کے اعلان کا کیا مطلب ہوا۔مریم نواز نے کہا کہ جسے یہ معلوم نہیں کہ عوام روٹی کے لیے ترس رہے ہیں، تم جعلی ہی سہیں لیکن حکمران تو ہو تہمیں یہ احساس نہیں لوگ کس طرح مہنگائی سے تڑپ رہے ہیں، بھوکے مررہے ہیں، بجلی گیس کے بلز سے پریشان ہیں۔
Onboard the plane to GB for PMLN election campaign Insha’Allah ☺️ pic.twitter.com/VLCTTO4WMV
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 5, 2020
یادرہے کہ مریم نواز لاہور سے گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے لیے گئی ہوئی ہیں ۔