انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن مسجد میں پہنچ گئے

انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن مسجد میں پہنچ گئے
انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن مسجد میں پہنچ گئے
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں شریک انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے اہلیہ کے ہمراہ ابوظہبی کی مشہور شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق این مورگن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مسجد کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ’ شیخ زید مسجد کی خوبصورت صبح‘۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوئن مورگن روایتی ہلکے نیلے رنگ کے اماراتی لباس میں ملبوس ہیں اور اہلیہ کے ہمراہ خلیجی ملک کی سب سے بڑی مسجد کا دورہ کر رہے ہیں، اس موقع پر ان کی اہلیہ نے بھی روایتی اماراتی لباس پہنا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ این مورگن متحدہ عرب امارات میں ہونے والی آئی پی ایل میں شریک تھے اور کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے تاہم ان کی ٹیم پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ 

مزید :

کھیل -