حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے وزیراعظم کو بڑا جھٹکا دیدیا، وجہ بھی سامنے آگئی

حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے وزیراعظم کو بڑا جھٹکا دیدیا، وجہ بھی ...
حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے وزیراعظم کو بڑا جھٹکا دیدیا، وجہ بھی سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج اپنی  اتحادی جماعتوں کے  اعزاز میں ظہرانہ دے رہے ہیں لیکن ان کی دعوت پر  سلم لیگ ق نے ظہرانے میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا اور اب اس بارے میں عمران خان کی کابینہ میں شامل مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنےو الے وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ کا موقف بھی آگیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے بتایاکہ آج تک فیصلہ سازی کے کسی عمل میں شریک نہیں کیاگیا، مشاورت ہوتی ہے اور نہ ہی کسی فیصلے پر اعتماد میں لیاجاتاہے ،ق لیگ وزیراعظم کے لیے اہم نہیں تو پھر ظہرانے میں جانے کا کیا فائدہ ؟ ان کا مزید کہناتھاکہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے ، لوکل باڈیز ایکٹ اور کسانوں کے معاملات پر اعتماد میں نہیں لیاگیا، کسانوں بارے حکومتی پالیسی درست نہیں اور  ق لیگ کی قیادت کو حکومت سے تحفظات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں طارق بشیر نے بتایا کہ  پارٹی نے فیصلہ ہے کہ ظہرانے میں شرکت نہیں کریں گے ۔
یاد رہے کہ ممکنہ طورپر اس ظہرانے میں وزیراعظم اہم قومی امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے،اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانات اور پی ڈی ایم کے جلسوں پربات ہوگی،ظہرانے کی تقریب میں اتحادیوں کے تحفظات بھی سنیں جائیں گے۔وزیراعظم کے ظہرانے میں اتحادی جماعتوں کے کئی ارکان پارلیمنٹ بھی مدعوہیں،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کاوفد ظہرانے میں شریک ہے  ،جی ڈی اے کا وفد ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سرپرستی میں ظہرانے میں شریک ہوا  جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد بھی شریک ہورہا ہے ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور اعلیٰ حکومتی و اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -