طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل ہونے والے میراڈونا کی حالت اب کیسی ہے؟

طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل ہونے والے میراڈونا کی حالت اب کیسی ہے؟
طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل ہونے والے میراڈونا کی حالت اب کیسی ہے؟
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

بیونس آئرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹ بالر میراڈونا کی برین سرجری کا آپریشن کامیاب ہو گیا ہے اور ان کی حالت بھی تسلی بخش ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیورو سرجن کا کہنا ہے کہ نامور فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا آپریشن کے بعد اب بالکل ٹھیک ہیں جنہیں چند روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا، لیجنڈری فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی قیادت میں ارجنٹائن نے 1986ءمیں فٹ بال ورلڈ کپ جیتا تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میراڈونا کو طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ میراڈونا کو کچھ طبی مسائل کا سامنا ہے لیکن وہ کوویڈ 19 سے متاثر نہیں ہیں جبکہ ان کی صحت سے متعلق صورتحال تشویشناک بھی نہیں ہے۔ 

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈیا گو میرا ڈونا کچھ دن سے بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے اس لئے انہیں کم از کم تین روز تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا جائے گا تاہم ان کی کے دماغ کی کامیاب سرجری کر دی گئی ہے۔ 

مزید :

کھیل -