جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کا نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کا نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ
جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد کا نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ (سی ایس اے) کے سیکیورٹی وفد نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور بائیوسیکیور ماحول اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کا سفر جاری ہے اور اس سلسلے میں جنوبی افریقہ کے سیکیورٹی وفد نے آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سٹیڈیم کے مختلف حصوں کا معائنہ کرکے بائیوسیکیور ماحول اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے جنوبی افریقی وفد کو بریفنگ دی، وفد کے دورے کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے۔ یہ وفد اپنی رپورٹ کرکٹ ساﺅتھ افریقہ کو پیش کرے گا جس کی منظوری ملنے کی صورت میں جنوبی افریقی ٹیم جنوری 2021ءمیں 12 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی جس دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ 

مزید :

کھیل -