آئی پی ایل نے 19 سالہ لڑکے کی جان لے لی

آئی پی ایل نے 19 سالہ لڑکے کی جان لے لی
آئی پی ایل نے 19 سالہ لڑکے کی جان لے لی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں جواءہارنے پر 19 سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاگٹا پولیس سٹیشن حیدرآباد کے انسپکٹر نرنجن ریڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ناریل بیچنے والے سونو کمار نے اپنے واش روم کی گرل سے لٹک کر خودکشی کرلی، وہ اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ ایک کمرے میں رہتا تھا۔ 

سونو کمار نے آئی پی ایل میں جوا ہارنے کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا کیونکہ وہ بہت بڑی رقم اڑانے کی وجہ سے کافی پریشان تھا، جس وقت اس نے خودکشی کی تب دیگر دونوں روم میٹ کام پر گئے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال آئی پی ایل بھارت میں کورونا وائرس کی ابتر صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلی جا رہی ہے اور ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی عجیب و غریب اور ’مشکوک‘ میچز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

کھیل -