دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سرفراز احمد اور اظہر علی کو سکواڈ میں شامل کیا جائے گا یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سرفراز احمد اور اظہر علی کو سکواڈ میں شامل کیا جائے گا ...
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سرفراز احمد اور اظہر علی کو سکواڈ میں شامل کیا جائے گا یا نہیں؟ بڑی خبر آ گئی
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی شامل کرنے پر اتفاق کیا جارہا ہے جبکہ اظہر علی کو بطور کھلاڑی سکواڈ میں شامل کرنے پر بھی اتفاق رائے ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان 11 نومبر کو کئے جانے کا امکان ہے جبکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے قائداعظم ٹرافی کے دو راﺅنڈ مکمل ہونے پر پرفارمنس رپورٹس مانگ لی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان برقرار نہ رہنے کے باوجود اظہر علی کو بطور کھلاڑی ساتھ رکھنے پر اتفاق کیا جارہا ہے جبکہ پاکستان شاہین میں ڈومیسٹک کرکٹرز کے پرفارمرز کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ 

پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین کا سکواڈ 35 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتا ہے جبکہ پاکستان ٹیم اور شاہین کے کھلاڑی ایک دوسرے کی ٹیموں کو دستیاب ہوں گے۔

مزید :

کھیل -