آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر کی ملاقات،علاقائی سلامتی ،پاک بوسنیا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر کی ملاقات،علاقائی سلامتی ،پاک ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر کی ملاقات،علاقائی سلامتی ،پاک بوسنیا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر شیفک زیفر ووچ نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی ،پاک بوسنیا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوہوئی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بوسنیا کے صدر شیفک زیفر ووچ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے شیفک زیفر ووچ نے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی سلامتی ،پاک بوسنیا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوہوئی،دونوں جانب سے دفاع، تکنیکی امور اور مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بوسنیا کیساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے مابین محبت بھرے رشتے اور کلیدی تعاون پر فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کے موقع شیفک زیفرووچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے ،پاکستان اور بوسنیا کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بوسنیا کے صدر کی جی ایچ کیو آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،شیفک زیفر ووچ کی یاد گارشہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -