سعودی عرب کے شہر القصیم ریجن کیلئے پی آئی اے کو ہفتہ وار دو پروازوں کی اجازت مل گئی

سعودی عرب کے شہر القصیم ریجن کیلئے پی آئی اے کو ہفتہ وار دو پروازوں کی اجازت ...
سعودی عرب کے شہر القصیم ریجن کیلئے پی آئی اے کو ہفتہ وار دو پروازوں کی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے القصیم ریجن کے لئے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی ہفتہ وار دو پروازوں کی اجازت دے دی.  

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی القصیم ائیرپورٹ سے پہلی پرواز 19 نومبر کو ملتان کے لئے روانہ ہوگی.سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی اجازت کے بعد القصیم ریجن کے ہزاروں پاکستانیوں کا سفر آسان ہوگیا ہے. قومی ائیر لائن پی آئی اے اس سے پہلے جدہ، مدینہ منورہ، ریاض اور دمام سے اپنا فلائٹس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے. 

القصیم سعودی عرب کا پانچواں ائیرپورٹ ہوگا جہاں سے پاکستانی ائیر لائن شروعات کر رہی ہے.