شوہرپر دوسری شادی کا شک، تین بچوں کی ماں نے دو سالہ بیٹی کو ذبح کردیا

شوہرپر دوسری شادی کا شک، تین بچوں کی ماں نے دو سالہ بیٹی کو ذبح کردیا
شوہرپر دوسری شادی کا شک، تین بچوں کی ماں نے دو سالہ بیٹی کو ذبح کردیا

  

 مظفر گڑھ  (ویب ڈیسک) تحصیل کوٹ ادو میں ماں نے شوہر پر شک کی وجہ سے مبینہ طور پر 2 سال کی بچی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے  ملزمہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا اور والدکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔ 

ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی آر میں خاتون کے شوہر اور بچی کے والد نے کہا کہ وہ اپنے کام سے واپس آنے کے بعد کچھ افراد کے ساتھ اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ اچانک گھر سے شور شرابے کی آواز آنے لگی اور ان کے 2 بیٹے گھر سے نکل کر بھاگے،بچوں کو بھاگتا دیکھ کر جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ ان کی اہلیہ اپنی 2 سال کی بیٹی کو زمین پر لٹا کر چھری پھیر رہی تھی اور بچی کا گلا خون میں لت پت تھا، ہمیں دیکھ کر ملزمہ گھر سے فرار ہوگئی جبکہ بچی کی گردن پر گہرا زخم آچکا تھا اور مسلسل خون جاری تھا۔

مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیوی کو شک تھا کہ انہوں نے دوسری شادی کر رکھی ہے جس کی بنا پر یہ قدم اٹھایا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -