سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا 857 روپے مہنگا ہو کر 98 ہزار 251 روپے کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے جہاں ایک اونس سونا 20 ڈالر مہنگا ہو کر 1918 کا ہوگیا ہے۔