اپنے رشتہ داروں کو قبروں سے نکال کر نئے کپڑے پہنا کر تیار کرنے والے لوگوں کے بارے میں جانئے

اپنے رشتہ داروں کو قبروں سے نکال کر نئے کپڑے پہنا کر تیار کرنے والے لوگوں کے ...
اپنے رشتہ داروں کو قبروں سے نکال کر نئے کپڑے پہنا کر تیار کرنے والے لوگوں کے بارے میں جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مرنے والے قبروں میں دائمی نیند سو رہتے ہیں لیکن انڈونیشیاءمیں ایک قبیلہ ایسا ہے جو اپنے مرنے والوں کی قبریں کھود کر انہیں باہر نکالتا اور ان کے ساتھ ایسا کام کرتا ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیاءکے جنوبی خطے سلاویسی (Sulawisi)کے علاقے تورجا کا تاراجن نامی قبیلے کے لوگ ہر تین سال بعد اپنے مرنے والوں کی قبریں کھود کر ان کی لاشیں باہر نکالتے، انہیں نئے کپڑے پہناتے، چشمے لگاتے اور سجاتے سنوارتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے اکثر ان میتوں کے منہ سے سگریٹ سلگا کر بھی لگا دیتے ہیں، گویا وہ سگریٹ پی رہے ہوں۔ اکثر لوگ ان مردوں کو سجانے کے بعد ان کے ساتھ تصاویر بھی بناتے ہیں۔ اس کام کے لیے قبیلے کے لوگ باقاعدہ تہوار مناتے ہیں جس کا نام ’مانینے‘ (Ma'nene)ہے۔ اس کے معنی ’مردوں کو صاف ستھرا کرنا‘ ہیں۔یہ قبیلہ صدیوں سے یہ تہوار مناتا آ رہا ہے۔ ان کا عقیدہ ہے کہ ایسا کرنے سے مرنے والوں کی روحیں اپنا خیال رکھے جانے پر ان سے خوش ہوتی ہیں اور انہیں انعام دیتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -