مسلمان شخص نے 2 لاوارث ہندو بہنوں کو گود لیا، پھر ان کی ہندو رسوم و رواج کےمطابق شادی کردی، ہر طرف دھوم مچ گئی

مسلمان شخص نے 2 لاوارث ہندو بہنوں کو گود لیا، پھر ان کی ہندو رسوم و رواج ...
مسلمان شخص نے 2 لاوارث ہندو بہنوں کو گود لیا، پھر ان کی ہندو رسوم و رواج کےمطابق شادی کردی، ہر طرف دھوم مچ گئی

  

احمد نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ایک طرف جہاں مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز جرائم میں اضافہ ہورہا ہے وہیں بعض مسلمان اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ بھارت میں کئی بار ایسا ہوا ہے کہ مسلمانوں نے انسانیت کی وہ مثالیں قائم کی ہیں کہ ان سے نفرت کرنے والے لوگ اپنا سا منہ دیکھتے رہ گئے، ایسی ہی ایک مثال ریاست مہاراشٹر سے بھی سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں بھابھانی پٹھان نے 2 یتیم ہندو بہنوں کو گود لیا تھا۔ بھابھانی نے ان بچیوں کی نہ صرف اچھے سے پرورش کی بلکہ انہیں تعلیم بھی دلوائی۔

گزشتہ دنوں بھابھانی پٹھان نے اپنی ہندو لے پالک بیٹیوں کی اپنے خرچے پر شادی کی ہے۔ دونوں لڑکیوں کی شادی ہندو رسوم و رواج کے مطابق ہوئی۔ شادی کی تصاویر سامنے آنے پر مسلمان شخص کے اس رویے کو پورے بھارت میں خوب سراہا جارہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -