سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے بلوچستان کے کاشتکاروں کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے بلوچستان کے کاشتکاروں کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا
سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے بلوچستان کے کاشتکاروں کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے ہدایت کی ہے کہ سندھ اور پنجاب کے متعلقہ ادارے بلوچستان کو بروقت گندم کا بیج فراہم کریں۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر فخر امام، ارکان قومی اسمبلی، صوبائی سیکرٹریز فوڈ، چئیرمین پی اے آر سی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کو باقی صوبوں سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔گندم کا بیج سندھ اور پنجاب سے لیا جاتا ہے، اگر بیج نہ دئیے گئے تو فصل کم ہوگی۔سپیکر اسد قیصر کی جانب سے سندھ اور پنجاب کے متعلقہ اداروں کو بلوچستان کو بروقت گندم کا بیج فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ سید فخر امام نے اجلاس میں حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو سستا بیج فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ بجلی کی مد میں 29 ارب کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -