ویوز حاصل کرنے کے لیے اپنے نازک اعضاءکو آگ لگانا یوٹیوبر کو بہت مہنگا پڑگیا

ویوز حاصل کرنے کے لیے اپنے نازک اعضاءکو آگ لگانا یوٹیوبر کو بہت مہنگا پڑگیا
ویوز حاصل کرنے کے لیے اپنے نازک اعضاءکو آگ لگانا یوٹیوبر کو بہت مہنگا پڑگیا

  

سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر مقبولیت کے لیے کچھ لوگ کیا کچھ حرکتیں کر گزرتے ہیں کہ دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔ اب اس جنوبی کورین یوٹیوبر ہی کو دیکھ لیں جس نے یوٹیوب پر اپنی ویڈیو مقبول کرنے کے لیے اپنی مردانگی ہی خطرے میں ڈال دی۔ ویب سائٹ allkpop.com کے مطابق اس نوجوان کا نام شن تائی ال ہے جو اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو براڈ کاسٹ کرنے اور لائیو ویڈیو گیمز کھیلنے کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔ 

گزشتہ دنوں شن تائی نے ایک لائیو ویڈیو میں اپنے زیرجامے کے اندرآگ لگا دی جس سے اس کے اعضائے مخصوصہ بری طرح جھلس گئے۔ دراصل شن تائی نے یہ حرکت خود کو سزا دینے کے لیے کی۔ اس کے ایک ویوور نے اسے ’یوٹیوب پر ’فال گائز‘ (Fall Guys)گیم کھیلتے ہوئے پہلے نمبر پر آنے کا چیلنج دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر وہ پہلے نمبر پر نہ آیا تو لائیو ویڈیو میں اپنے زیرجامے میں آگ لگائے گا۔

شن تائی نے اپنے ویوور کا چیلنج قبول کر لیا تاہم وہ گیم کھیلتے ہوئے ہار گیا اور پہلے نمبر پر نہ آ سکا جس پر اس نے ویوور کے چیلنج میں متعین کی گئی سزا کے طور پر اپنے زیرجامے میں آگ لگا لی۔ ویوور نے شرط رکھی تھی کہ اسے اپنے اعضائے مخصوصہ کو پانچ سیکنڈ تک آگ لگانی ہو گی، اس کے بعد چاہے تو آگ بجھا دے۔ لائیو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شن تائی ویوور کے کہنے پر اپنے زیرجامے میں آگ لگا دیتا ہے اور جونہی آگ لگتی ہے وہ تکلیف سے بلبلا اٹھتا ہے اور دوڑ کر کیمرے سے غائب ہو جاتا ہے۔ بعد ازاں اس نے خود ہی ایک اور ویڈیو میں بتایا کہ اس کا جسم بری طرح جل چکا ہے اور اسے شدید تکلیف ہو رہی ہے۔ وہ علاج کے لیے ہسپتال گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے سیکنڈ ڈگری زخم آئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -