400 میل کا سفر کر کے آدمی گھر والوں سے ملنے پہنچا، اس کے بیگ سے بدبو آئی تو گھر والوں نے چپکے سے کھول لیا، اندر سے خاتون کے اعضاءنکل آئے، سب کی سٹی گم ہوگئی

400 میل کا سفر کر کے آدمی گھر والوں سے ملنے پہنچا، اس کے بیگ سے بدبو آئی تو گھر ...
400 میل کا سفر کر کے آدمی گھر والوں سے ملنے پہنچا، اس کے بیگ سے بدبو آئی تو گھر والوں نے چپکے سے کھول لیا، اندر سے خاتون کے اعضاءنکل آئے، سب کی سٹی گم ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی بس کے ذریعے 400میل کا سفرکرکے اپنے گھر واپس گیا جہاں گھر والوں کو اس کے سوٹ کیس سے بدبو آئی اور انہوں نے کھول کر دیکھا تو اندر ایسی چیز موجود تھی کہ خوف سے سب کی گھگھی بندھ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ آدمی کینٹکی سے امریکی ریاست الینوائس کے شہر مارکھیم میں واقع اپنے گھر گیا تھا۔ گھر جانے کے بعد وہ اپنے سوٹ کیس کو کسی کو ہاتھ بھی نہیں لگانے دیتا تھا اور ہمہ وقت اس پر پہرہ دیتا رہتا۔
رپورٹ کے مطابق گھر والے اسے شک کی نگاہ سے دیکھتے تھے کیونکہ اس سوٹ کیس سے گھناﺅنی بدبو آتی تھی۔ ایک روز وہ آدمی ضروری کام سے گھر سے باہر گیا تو اس کی عدم موجودگی میں گھر والوں نے اس کا سوٹ کیس کھول ڈالا اور یہ دیکھ کر ان کی وحشت کی انتہاءنہ رہی کہ اس سوٹ کیس میں ایک خاتون کے جسم کے ٹکڑے موجود تھے۔ پولیس چیف ٹیری وائٹ کا کہنا تھا کہ ”ملزم کینٹکی کے شہر لوئس ویل میں قیام پذیر تھاجہاں چند ہفتے پہلے ایک خاتون لاپتہ ہوئی ہے۔ ممکنہ طور پر یہ لاش اسی خاتون کی ہو سکتی ہے تاہم ابھی اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔ ملزم کے گھر والوں کے مطلع کرنے پر خاتون کی لاش کے ٹکڑے برآمد کر لیے گئے ہیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -