جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کردیا

جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کردیا
جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کردیا

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے وطن واپسی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ماہ پاکستان واپس آ رہے ہیں۔ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک آنا پڑا، واپس آکر معاملات دیکھیں گے۔ جہانگیر ترین نے بتایا کہ ابھی ان کی واپسی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ پہلے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین لندن چلے گئے۔ ان کے جانے کے بعد کہا گیا کہ وہ ملک سے فرار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہوں نے وضاحت کی تھی کہ وہ برطانیہ علاج کیلئے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -برطانیہ -